Jesus will be questioned by God (5:117)

...

The Table Spread (5:116-117)


5:116

وَإِذْ قَالَ ٱللَّهُ يَـٰعِيسَى ٱبْنَ مَرْيَمَ ءَأَنتَ قُلْتَ لِلنَّاسِ ٱتَّخِذُونِى وَأُمِّىَ إِلَـٰهَيْنِ مِن دُونِ ٱللَّهِ ۖ قَالَ سُبْحَـٰنَكَ مَا يَكُونُ لِىٓ أَنْ أَقُولَ مَا لَيْسَ لِى بِحَقٍّ ۚ إِن كُنتُ قُلْتُهُۥ فَقَدْ عَلِمْتَهُۥ ۚ تَعْلَمُ مَا فِى نَفْسِى وَلَآ أَعْلَمُ مَا فِى نَفْسِكَ ۚ إِنَّكَ أَنتَ عَلَّـٰمُ ٱلْغُيُوبِ ١١٦

And ˹on Judgment Day˺ Allah will say, “O Jesus, son of Mary! Did you ever ask the people to worship you and your mother as gods besides Allah?” He will answer, “Glory be to You! How could I ever say what I had no right to say? If I had said such a thing, you would have certainly known it. You know what is ˹hidden˺ within me, but I do not know what is within You. Indeed, You ˹alone˺ are the Knower of all unseen.

— Dr. Mustafa Khattab, The Clear Quran


And when Allah said, “O ‘Īsā, son of Maryam, did you say to the people: ‘Take me and my mother as gods beside Allah?” He said, “Pure are You, it does not behoove me to say what is not right for me. Had I said it, You would have known it. You know what is in my heart, and I do not know what is in Your’s. You alone have full knowledge of all that is unseen.

— T. Usmani


And [beware the Day] when Allāh will say, "O Jesus, Son of Mary, did you say to the people, 'Take me and my mother as deities besides Allāh?'" He will say, "Exalted are You! It was not for me to say that to which I have no right. If I had said it, You would have known it. You know what is within myself, and I do not know what is within Yourself. Indeed, it is You who is Knower of the unseen.

— Saheeh International


 116. And (remember) when Allâh will say (on the Day of Resurrection): "O ‘Îsâ (Jesus), son of Maryam (Mary)! Did you say unto men: ‘Worship me and my mother as two gods besides Allâh?’ " He will say: "Glory be to You! It was not for me to say what I had no right (to say). Had I said such a thing, You would surely have known it. You know what is in my inner-self though I do not know what is in Yours; truly, You, only You, are the All-Knower of all that is hidden (and unseen).

— Al-Hilali & Khan


When God says, ‘Jesus, son of Mary, did you say to people, “Take me and my mother as two gods alongside God”?’ he will say, ‘May You be exalted! I would never say what I had no right to say- if I had said such a thing You would have known it: You know all that is within me, though I do not know what is within You, You alone have full knowledge of things unseen-

— M.A.S. Abdel Haleem


And imagine when thereafter Allah will say: 'Jesus, son of Mary, did you say to people: "Take me and my mother for gods beside Allah?"1 and he will answer: "Glory to You! It was not for me to say what I had no right to. Had I said so, You would surely have known it. You know all what is within my mind whereas I do not know what is within Yours. You, indeed You, know fully all that is beyond the reach of human perception.

— A. Maududi (Tafhim commentary)

[1]The Christians were not content merely with deifying Jesus and the Holy Spirit. They even turned Mary, the mother of Jesus, into a full-fledged object of worship. The Bible does not contain even the remotest suggestion that Mary was in any way either divine or superhuman. During the first three centuries after the Messiah, such a concept was totally alien to Christian thinking. Towards the end of the third century of the Christian era, however, some theologians of Alexandria employed, for the first time, the expression 'Mother of God' in connection with Mary. Subsequently, belief in Mary's divinity and the practice of Mariolatry began to spread among Christians. Even then, however, the Church was not prepared to accord official approval to this belief and denounced the Mariolaters as heretics. It was not until the Council of Ephesus in 431 that the Church officially used the expression 'Mother of God' for Mary. The result was that Mariolatry began to spread fast within the Church itself, so much so that, by the time of the revelation of the Qur'an, Mary had become so important a deity that she obscured even the Father, the Son and the Holy Ghost. Statues of Mary adorned the cathedrals. She became the object of rites and worship. People addressed their prayers to her. She was regarded as the one who responded to people's supplications, who heeded people's grievances and complaints, who relieved them in distress, who provided support and succour to the helpless. For a devout Christian there could be no greater source of comfort and inner strength than the belief that he enjoyed the support and patronage of the 'Mother of God'. In the preamble of his code, Justinian had declared Mary to be the defender and supporter of his empire, and his general, Marses, sought Mary's guidance on the battlefield. Heraclius, a contemporary of the Prophet (peace be on him), had a picture of Mary on his standard and he was confident that by her grace the standard would never be lowered. Several centuries later the Protestants argued strongly against Mariolatry during the movement which led to the Reformation. The Roman Catholic Church has, nevertheless, managed so far to cling to Mariolatry in one form or another.


And when Allah saith: O Jesus, son of Mary! Didst thou say unto mankind: Take me and my mother for two gods beside Allah? he saith: Be glorified! It was not mine to utter that to which I had no right. If I used to say it, then Thou knewest it. Thou knowest what is in my mind, and I know not what is in Thy Mind. Lo! Thou, only Thou, art the Knower of Things Hidden?

— M. Pickthall


And behold! Allah will say: "O Jesus the son of Mary! Didst thou say unto men, worship me and my mother as gods in derogation of Allah'?" He will say: "Glory to Thee! never could I say what I had no right (to say). Had I said such a thing, thou wouldst indeed have known it. Thou knowest what is in my heart, Thou I know not what is in Thine. For Thou knowest in full all that is hidden.

— A. Yusuf Ali


غرض جب (یہ احسانات یاد دلا کر) اللہ فرمائے گا کہ ” اے عیسیٰ ابن مریم ‘ کیا تو نے لوگوں سے کہا تھا کہ خدا کے سوا مجھے اور میری ماں کو بھی خدا بنا لو ؟ “ تو وہ جواب میں عرض کرے گا کہ ” سبحان اللہ ‘ میرا یہ کام نہ تھا کہ وہ بات کہتا جس کے کہنے کا مجھے حق نہ تھا ‘ اگر میں نے ایسی بات کہی ہوتی تو آپ کو ضرور علم ہوتا آپ جانتے ہیں جو کچھ میرے دل میں ہے اور میں نہیں جانتا جو کچھ آپ کے دل میں ہے ‘ آپ تو ساری پوشیدہ حقیقتوں کے عالم ہیں ۔

— Fe Zilal al-Qur'an


غرض جب (یہ احسانات یاد دلاکر) اللہ فرمائے گا کہ ”اے عیسٰی ؑ بن مریم ؑ ! کیا تُو نے لوگوں سے کہا تھا کہ خدا کے سوا مجھے اور میری ماں کو بھی خدا بنالو؟“1 تو وہ جواب میں عرض کرے گا ”سبحان اللہ! میرا یہ کام نہ تھا کہ وہ بات کہتا جس کے کہنے کا مجھے حق نہ تھا، اگر میں نے ایسی بات کہی ہوتی تو آپ کو ضرور علم ہوتا، آپ جانتے ہیں جو کچھ میرے دل میں ہے اور میں نہیں جانتا جو کچھ آپ کے دل میں ہے، آپ تو ساری پوشیدہ حقیقتوں کے عالم ہیں

— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

[1]عیسائیوں 

نے اللہ کے ساتھ صرف مسیح اور رُوح القدس ہی کو خدا بنانے پر اکتفا 

نہیں کیا، بلکہ مسیح کی والدۂ ماجدہ حضرت مریم کو بھی ایک مستقل معبُود 

بنا ڈالا۔ حضرت مریم علیہا السّلام کو اُلُوہیّت یا قُدُّوسیّت کے متعلق 

کوئی اشارہ تک بائیبل میں موجود نہیں ہے۔ مسیح کے بعد ابتدائی تین سو برس 

تک عیسائی دُنیا اس تخیّل سے بالکل نا آشنا تھی۔ تیسری صدی عیسوی کے آخری 

دَور میں اسکندریہ کے بعض علماء دینیات نے پہلی مرتبہ حضرت مریم کے لیے 

”اُمّ اللہ“ یا ” مادرِ خدا“ کے الفاظ استعمال کیا۔ اس کے بعد آہستہ آہستہ 

اُلُوہیّت ِ مریم کا عقیدہ اور مریم پرستی کا طریقہ عیسائیوں میں پھیلنا 

شروع ہوا۔ لیکن اوّل اوّل چرچ اسے باقاعدہ تسلیم کرنے کے لیے تیار 

نہ تھا ، بلکہ مریم پرستوں کو فاسد العقیدہ قرار دیتا تھا۔ پھر جب 

نَسطُور یَس کے اس عقیدے پر کہ مسیح کی واحد ذات میں دو مستقل جُداگانہ 

شخصیتیں جمع تھیں، مسیحی دُنیا میں بحث و جدال کا ایک طوفان اُٹھ کھڑا ہوا 

تو اس کا تصفیہ کرنے کے لیے سن 431 ء میں شہر افسوس میں ایک کونسل منعقد 

ہوئی، اور اس کونسل میں پہلی مرتبہ کلیسا کی سرکاری زبان میں حضرت مریم کے 

لیے ”مادرِ خدا“ کا لقب استعمال کیا گیا۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ مریم پرستی 

کا جو مرض اب تک کلیسا کے باہر پھیل رہا تھا وہ اس کے بعد کلیسا کے اندر 

بھی تیزی کے ساتھ پھیلنے لگا، حتٰی کہ نزولِ قرآن کے زمانہ تک پہنچتے 

پہنچتے حضرت مریم اتنی بڑی دیوی بن گئیں کہ باپ، بیٹا اور رُوح القدس تینوں 

ان کے سامنے ہیچ ہوگئے۔ ان کے مجسّمے جگہ جگہ کلیساؤں میں رکھے ہوئے تھے ، 

ان کے آگے عبادت  کے جُملہ مراسم ادا کیے جاتے تھے، انہی سے 

دُعائیں مانگی جاتی تھیں ، وہی فریاد رس، حاجت روا، مشکل کشا اوربکسیوں کی 

پشتیبان تھیں، اور ایک مسیحی بندے کے لیے سب سے بڑا ذریعۂ اعتماد اگر کوئی 

تھا تو وہ یہ تھا کہ ” مادرِ خدا“ کی حمایت و سرپرستی اسے حاصل ہو۔ قیصر 

جَسٹِینَن اپنے ایک قانون کی تمہید میں حضرت مریم ؑ کو اپنی سلطنت کا حامی 

و ناصر قرار دیتا ہے۔ اس کا مشہوُر جنرل نرسیس میدانِ جنگ میں حضرت مریم ؑ 

سے ہدایت و رہنمائی طلب کرتا ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمعصر قیصر 

ہِرَ قْل نے اپنے جھنڈے پر ”مادرِ خدا“ کی تصویر بنا رکھی تھی اور اسے یقین 

تھا کہ اس تصویر کی برکت سے یہ جھنڈا سرنگوں نہ ہوگا۔ اگرچہ بعد کی صدیوں 

میں تحریک اصلاح کے اثر سے پروٹسٹنٹ عیسائیوں  نے مریم پرستی 

کے خلاف شدّت سے آواز اُٹھائی ، لیکن رومن کیتھولک کلیسا آج تک اس مسلک پر 

قائم ہے۔


اور وه وقت بھی قابل ذکر ہے جب کہ اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ اے عیسیٰ ابن مریم! کیا تم نے ان لوگوں سے کہہ دیا تھا کہ مجھ کو اور میری ماں کو بھی علاوه اللہ کے معبود قرار دے لو![1] عیسیٰ عرض کریں گے کہ میں تو تجھ کو منزہ سمجھتا ہوں، مجھ کو کسی طرح زیبا نہ تھا کہ میں ایسی بات کہتا جس کے کہنے کا مجھ کو کوئی حق نہیں، اگر میں نے کہا ہوگا تو تجھ کو اس کا علم ہوگا۔ تو، تو میرے دل کے اندر کی بات بھی جانتا ہے اور میں تیرے نفس میں جو کچھ ہے اس کو نہیں جانتا[2]۔ تمام غیبوں کا جاننے واﻻ تو ہی ہے۔

— Maulana Muhammad Junagarhi

[1]یہ سوال قیامت والے دن ہوگا اور مقصد اس سے اللہ کو چھوڑ کر کسی اور کو معبود بنا لینے والوں کی زجروتوبیخ ہے کہ جن کو تم معبود اور حاجت روا سمجھتے تھے، وہ تو خود اللہ کی بارگاہ میں جواب دہ ہیں۔ دوسری بات یہ معلوم ہوئی کہ عیسائیوں نے حضرت مسیح علیہ السلام کے ساتھ حضرت مریم علیہا السلام کو بھی الٰہ (معبود) بنایا ہے۔ تیسری بات یہ معلوم ہوئی کہ مِنْ دُونِ اللهِ (اللہ کے سوا معبود) وہی نہیں ہیں جنہیں مشرکین نے پتھر یا لکڑی کی مورتیوں کی شکل میں بنا کر ان کی پوجا کی، جس طرح آج کل کے قبر پرست علماء اپنےعوام کو یہ باور کراکے مغالطہ دیتے ہیں۔ بلکہ وہ اللہ کے نیک بندے بھی مِنْ دُونِ اللهِ میں شامل ہیں جن کی لوگوں نے کسی بھی انداز سے عبادت کی۔ جیسے حضرت عیسیٰ (عليه السلام) اور مریم کی عیسائیوں نے کی۔

[2]حضرت عیسیٰ (عليه السلام) کتنے واضح الفاظ میں اپنی بابت علم غیب کی نفی فرما رہے ہیں۔


اور (اس وقت کو بھی یاد رکھو) جب خدا فرمائے گا کہ اے عیسیٰ بن مریم! کیا تم نے لوگوں سے کہا تھا کہ خدا کے سوا مجھے اور میری والدہ کو معبود مقرر کرو؟ وہ کہیں گے کہ تو پاک ہے مجھے کب شایاں تھا کہ میں ایسی بات کہتا جس کا مجھے کچھ حق نہیں اگر میں نے ایسا کہا ہوگا تو تجھ کو معلوم ہوگا (کیونکہ) جو بات میرے دل میں ہے تو اسے جانتا ہے اور جو تیرے ضمیر میں ہے اسے میں نہیں جانتا بےشک تو علاّم الغیوب ہے

— Fatah Muhammad Jalandhari


اور جب اللہ کہے گا کہ اے مریم کے بیٹے عیسیٰ ! کیا تم نے کہا تھا لوگوں سے کہ مجھے اور میری ماں دونوں کو معبود بنا لینا اللہ کے سوا ؟ وہ (جواب میں) عرض کریں گے (اے اللہ) تو پاک ہے میرے لیے کیسے روا تھا کہ میں وہ بات کہتا جس کے کہنے کا مجھے کوئی حق نہیں اگر میں نے وہ بات کہی ہوتی تو وہ تیرے علم میں ہوتی تو تو جانتا ہے جو کچھ میرے جی میں ہے اور میں نہیں جانتا جو تیرے جی میں ہے۔ یقیناً تمام پوشیدہ حقیقتوں کا جاننے والا تو بس تو ہی ہے

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)


اور جب کہے گا اللہ اے عیسٰی مریم کے بیٹے تو نے کہا لوگوں کو کہ ٹھہرا لو مجھ کو اور میری ماں کو دو معبود سوا اللہ کے [1] کہا تو پاک ہے مجھ کو لائق نہیں کہ کہوں ایسی بات جس کا مجھ کو حق نہیں اگر میں نے یہ کہا ہوگا تو تجھ کو ضرور معلوم ہو گا تو جانتا ہے جو میرے جی میں ہے اور میں نہیں جانتا جو تیرے جی میں ہے بیشک تو ہی ہے جاننے والا چھپی باتوں کا [2]

— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

[1]حق تعالیٰ کا حضرت عیسٰی علیہ السلام سے سوال:پچھلا رکوع حقیقت میں اس رکوع کی تمہید تھی۔ پچھلے رکوع کی ابتدا میں یَوۡمَ یَجۡمَعُ اللّٰہُ الرُّسُلَ (المائدۃ۔۱۰۹) الخ فرما کر آگاہ کیا تھا کہ قیامت کے دن تمام مرسلین سے ان کی امتوں کے مواجہ میں علیٰ رؤس الاشہاد سوال و جواب ہوں گے۔ پھر ان میں سے خاص حضرت مسیحؑ کا ذکر فرمایا جن کو کروڑوں آدمیوں نے خدائی کا درجہ دے رکھا ہے کہ ان سے بالخصوص اس عقیدہ باطلہ کی نسبت دریافت کیا جائے گا لیکن اول وہ عظیم الشان احسانات اور ممتاز  انعامات یاد دلائیں گے جو ان پر اور ان کی والدہ ماجدہ پر فائض ہوئے۔ بعدہٗ ارشاد ہو گا ءَاَنۡتَ قُلۡتَ لِلنَّاسِ اتَّخِذُوۡنِیۡ الخ  (کیا تو نے لوگوں سے کہہ دیا تھا کہ مجھ کو اور میری ماں کو بھی خدا کے سوا معبود مانو) حضرت مسیحؑ اس سوال پر کانپ اٹھیں گے اور وہ عرض کریں گے جو آگے آتا ہے۔ آخر میں ارشاد ہو گا ھٰذَا یَوْمُ یَنْفَعُ الصّٰدِقِیْنَ صِدْقُھُمْ ہذا کا اشارہ اسی یوم کی طرف ہے جو یَوۡمَ یَجۡمَعُ اللّٰہُ الرُّسُلَ (المائدۃ۔۱۰۹) میں مذکور تھا۔ بہرحال یہ سب واقعہ روز قیامت کا ہے۔ جسےمتیقن الوقوع ہونے کی وجہ سے قرآن حدیث میں بصیغہ ماضی (قال) تعبیر فرمایا ہے۔

[2]حضرت عیسٰی علیہ السلام کا جواب:یعنی میں ایسی گندی بات کیسے کہہ سکتا تھا۔ آپ کی ذات اس سے پاک ہے کہ الوہیت وغیرہ میں کسی کو اس کا شریک کیا جائے۔ اور جس کو آپ پیغمبری کا منصب جلیل عطا فرمائیں، اس کی یہ شان نہیں کہ کوئی ناحق بات منہ سے نکالے۔ پس آپ کی سبو حیت اور میری عصمت دونوں کا اقتضاء یہ ہے کہ میں ایسی ناپاک بات کبھی نہیں کہہ سکتا۔ اور سب دلائل کو چھوڑ کر آخری بات یہ ہے کہ آپ کے علم محیط سے کوئی چیز  باہر نہیں ہو سکتی۔ اگر فی الواقع میں ایسا کہتا تو آپ کے علم میں ضرور موجود ہوتا۔ آپ خود جانتے ہیں کہ میں نے خفیہ یا علانیہ کوئی ایسا حرف منہ سے نہیں نکالا۔ بلکہ میرے دل میں اس طرح کے گندے خیال کا خطور بھی نہیں ہوا۔ آپ سے میرے یا کسی کے دل کے چھپے ہوئے ہواجس و خواطر بھی پوشیدہ نہیں۔


Garz jab ( yeh ehsanaat yaad dilakar) Allah farmayega ke “aey Isa ibn-e-Mariyam kya tu nay logon se kaha tha ke khuda ke siwa mujhey aur meri Maa ko bhi khuda bana lo?” To woh jawab mein arz karega ke “ Suban Allah! Mera yeh kaam na tha ke woh baat kehta jiske kehne ka mujhey haqq na tha, agar maine aisi baat kahi hoti, to aapko zaroor ilm hota, aap jaante hain jo kuch mere dil mein hai aur main nahin jaanta jo kuch aapke dil mein hai, aap to saari poshida haqeeqaton ke aalim hain

— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)


اور جب اللہ پوچھے گاکہ اے عیسیٰ ابن مریم، کیا تم نے لوگوں سے کہا تھا کہ مجھ کو اور میری ماں کو خدا کے سوا معبود بنالو وہ جواب دیں گے کہ تو پاک ہے، میرا یہ کام نہ تھا کہ میں وہ بات کہوں جس کا مجھے کوئی حق نہیں  اگر میں نے یہ کہا ہوگا تو تجھ کو ضرور معلوم ہوگا تو جانتا ہے جو میرے جی میں ہے اور میں نہیں جانتا جو تیرے جی میں ہے، بے شک تو ہی ہے چھپی باتوں کا جاننے والا

— Maulana Wahiduddin Khan


5:117

مَا قُلْتُ لَهُمْ إِلَّا مَآ أَمَرْتَنِى بِهِۦٓ أَنِ ٱعْبُدُوا۟ ٱللَّهَ رَبِّى وَرَبَّكُمْ ۚ وَكُنتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًۭا مَّا دُمْتُ فِيهِمْ ۖ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِى كُنتَ أَنتَ ٱلرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ ۚ وَأَنتَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍۢ شَهِيدٌ ١١٧

I never told them anything except what You ordered me to say: “Worship Allah—my Lord and your Lord!” And I was witness over them as long as I remained among them. But when You took me,[1] You were the Witness over them—and You are a Witness over all things.

— Dr. Mustafa Khattab, The Clear Quran

[1] This refers to the ascension of Jesus Christ. See footnote for 3:54.


I have not said to them anything but what You have ordered me to say, that is, ‘Worship Allah, my Lord and your Lord’ and I was a witness over them as long as I was with them. But when You recalled me, You were the One watching over them. You are a witness over everything.

— T. Usmani


I said not to them except what You commanded me - to worship Allāh, my Lord and your Lord. And I was a witness over them as long as I was among them; but when You took me up, You were the Observer over them, and You are, over all things, Witness.

— Saheeh International


I told them only what You commanded me to: “Worship God, my Lord and your Lord.” I was a witness over them during my time among them. Ever since You took my soul, You alone have been the watcher over them: You are witness to all things

— M.A.S. Abdel Haleem


 117. "Never did I say to them aught except what You (Allâh) did command me to say: ‘Worship Allâh, my Lord and your Lord.’ And I was a witness over them while I dwelt amongst them, but when You took me up, You were the Watcher over them; and You are a Witness to all things. (This is a great admonition and warning to the Christians of the whole world).

— Al-Hilali & Khan


I said to them nothing except what You commanded me, that is: 'Serve Allah, my Lord and your Lord.' I watched over them as long as I remained among them; and when You did recall me, then You Yourself became the Watcher over them. Indeed, You are Witness over everything.

— A. Maududi (Tafhim commentary)


I spake unto them only that which Thou commandedst me, (saying): Worship Allah, my Lord and your Lord. I was a witness of them while I dwelt among them, and when Thou tookest me Thou wast the Watcher over them. Thou art Witness over all things.

— M. Pickthall


"Never said I to them aught except what Thou didst command me to say, to wit, 'worship Allah, my Lord and your Lord'; and I was a witness over them whilst I dwelt amongst them; when Thou didst take me up Thou wast the Watcher over them, and Thou art a witness to all things.

— A. Yusuf Ali


میں نے ان سے اس کے سوا کچھ نہیں کہا جس کا آپ نے حکم دیا تھا ‘ یہ کہ اللہ کی بندگی کرو جو میرا رب بھی ہے اور تمہارا رب بھی میں اسی وقت تک ان کا نگران تھا جب تک کہ میں ان کے درمیان تھا ۔ جب آپ نے مجھے واپس بلا لیا تو آپ ان پر نگران تھے اور آپ تو ساری ہی چیزوں پر نگران ہیں ۔

— Fe Zilal al-Qur'an


میں نے اُن سے اُس کے سوا کچھ نہیں کہا جس کا آپ نے حکم دیا تھا، یہ کہ اللہ کی بندگی کرو جو میرا رب بھی ہے اور تمہارا رب بھی میں اُسی وقت تک ان کا نگراں تھا جب تک کہ میں ان کے درمیان تھا جب آپ نے مجھے واپس بلا لیا تو آپ ان پر نگراں تھے اور آپ تو ساری ہی چیزوں پر نگراں ہیں

— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi


میں نے ان سے کچھ نہیں کہا بجز اس کے جس کا تو نے مجھے حکم دیا ہے وہ یہ کہ تم خدا کی عبادت کرو جو میرا اور تمہارا سب کا پروردگار ہے اور جب تک میں ان میں رہا ان (کے حالات) کی خبر رکھتا رہا جب تو نے مجھے دنیا سے اٹھا لیا تو تو ان کا نگران تھا اور تو ہر چیز سے خبردار ہے

— Fatah Muhammad Jalandhari


میں نے تو ان سے اور کچھ نہیں کہا مگر صرف وہی جو تو نے مجھ سے کہنے کو فرمایا تھا کہ تم اللہ کی بندگی اختیار کرو جو میرا بھی رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے[1] ۔ میں ان پر گواه رہا جب تک ان میں رہا۔ پھر جب تو نے مجھ کو اٹھا لیا تو، تو ہی ان پر مطلع رہا[2]۔ اور تو ہر چیز کی پوری خبر رکھتا ہے۔

— Maulana Muhammad Junagarhi

[1]حضرت عیسیٰ (عليه السلام) نے توحید وعبادت رب کی یہ دعوت عالم شیرخوارگی میں بھی دی، جیسا کہ سورۂ مریم میں ہے اور عمر جوانی وکہولت میں بھی۔

[2]تَوَفَّيْتَنِي“ کا مطلب ہے جب تو نے مجھے دنیا سے اٹھا لیا جیسا کہ اس کی تفصیل سورۃ آل عمران کی آیت 55 میں گزرچکی ہے۔ اس سے یہ بات بھی معلوم ہوئی کہ پیغمبروں کو اتنا ہی علم ہوتا ہے جتنا اللہ کی طرف سے انہیں عطا کیا جاتا ہے یا جس کا مشاہدہ وہ اپنی زندگی میں اپنی آنکھوں سے کرتے ہیں۔ ان کے علاوہ ان کو کسی بات کا علم نہیں ہوتا۔ جب کہ عالم الغیب وہ ہوتا ہے جسے بغیر کسی کے بتلائے ہر چیز کا علم ہوتا ہے اور اس کا علم ازل سے ابد تک پر محیط ہوتا ہے۔ یہ صفت علم اللہ کے سوا کسی اور کے اندر نہیں۔ اس لئے عالم الغیب صرف ایک اللہ ہی کی ذات ہے۔ اس کے علاوہ کوئی عالم الغیب نہیں۔ حدیث میں آتا ہے کہ میدان محشر میں نبی (صلى الله عليه وسلم) کی طرف آپ کے کچھ امتی آنے لگیں گے تو فرشتے ان کو پکڑ کر دوسری طرف لے جائیں گے، آپ (صلى الله عليه وسلم) فرمائیں گے ان کو آنے دو یہ تو میرے امتی ہیں، فرشتے آپ کو بتلائیں گے ”إِنَّكَ لا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ“ (اے محمد! (صلى الله عليه وسلم)) آپ ج نہیں جانتے کہ آپ کے بعد انہوں نے دین میں کیا کیا بدعتیں ایجاد کیں جب آپ یہ سنیں گے، تو آپ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا کہ میں بھی اس وقت یہی کہوں گا جو العبد الصالح (حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے کہا ”وَكُنْتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَا دُمْتُ فِيهِمْ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ أَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ“ (صحيح بخاري، تفسير سورة المائدة وكتاب الأنبياء- صحيح مسلم، باب فناء الدنيا وبيان الحشر يوم القيامة)۔


میں نے ان سے کچھ نہیں کہا مگر وہی کچھ جس کا تو نے مجھے حکم دیا تھا (اور وہ یہی بات تھی) کہ بندگی کرو اللہ کی جو میرا بھی رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے اور میں ان پر نگران رہا جب تک ان میں موجودرہا پھر جب تو نے مجھے اٹھا لیا تو (اس کے بعد) تو ہی نگران تھا ان پر اور یقیناً تو ہرچیز پر گواہ ہے

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)


میں نے کچھ نہیں کہا انکو مگر جو تو نے حکم کیا کہ بندگی کرو اللہ کی جو رب ہے میرا اور تمہارا [1] اور میں ان سے خبردار تھا جب تک ان میں رہا پھر جب تو نے مجھ کو اٹھا لیا تو تو ہی تھا خبر رکھنے والا ان  کی اور تو ہر چیز سے خبردار ہے [2]

— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)

[1]حضرت عیسٰی علیہ السلام کا جواب:میں نے آپ کے حکم سے سرمو تجاوز نہیں کیا۔ اپنی الوہیت کی تعلیم تو کیسے دے سکتا تھا۔ اس کے  بالمقابل میں نے ان کو صرف تیری بندگی کی طرف بلایا اور کھول کھول کر بتلا دیا کہ میرا اور تمہارا سب کا رب (پروردگار) وہ ہی ایک خدا ہے جو تنہا عبادت کے لائق ہے۔ چنانچہ آج بھی بائیبل میں صریح نصوص اس مضمون کی بکثرت موجود ہیں۔

[2]نہ صرف یہ کہ میں نے مخلوق کو تیری توحید اور عبودیت کی طرف دعوت دی، بلکہ جب تک ان کے اندر قیام پذیر رہا، برابر ان کے احوال کی نگرانی اور خبرگیری کرتا رہا کہ کوئی غلط عقیدہ یا بےموقع خیال قائم نہ کر لیں البتہ ان میں قیام کرنے کی جو مدت آپ کے علم میں مقدر تھی، جب وہ پوری کر کے آپ نے مجھ کو ان میں سے اٹھا لیا (کما یظہر من مادۃ التوفی و مقابلۃ مادمت فیہم) تو پھر صرف آپ ہی ان کے احوال کے نگراں اور خبردار ہو سکتے تھے، میں اس کے متعلق کچھ عرض نہیں کر سکتا (تنبیہ) حضرت مسیحؑ کی موت یا رفع الی السماء وغیرہ کی بحث آل عمران میں زیر فائدہ اِنِّیۡ مُتَوَفِّیۡکَ وَ رَافِعُکَ اِلَیَّ (آل عمران۔۵۵) ملاحظہ کیجئے۔ مترجم محقق قدس سرہٗ نے یہاں فَلَمَّا تَوَفَّیْتَنِیْ کا جو ترجمہ 'تو نے مجھ کو اٹھا لیا' سے کیا یہ باعتبار محاورات 'موت' اور  'رفع الی السماء' دونوں پر صادق آ سکتا ہے۔ گویا متنبہ کر دیا کہ نہ لفظ 'توفی' کے لئے موت لازم ہے اور نہ خاص توفی بصورت موت کو مضمون زیربحث میں کسی قسم کا مدخل ہے حدیث میں نبی کریم نے ارشاد فرمایا کہ بعض لوگوں کی نسبت میں قیامت کے دن اسی طرح کہوں گا جس طرح بندہ صالح (عیسٰیؑ) نے کہا وَ کُنۡتُ عَلَیۡہِمۡ  شَہِیۡدًا مَّا دُمۡتُ فِیۡہِمۡ ۚ فَلَمَّا تَوَفَّیۡتَنِیۡ  کُنۡتَ اَنۡتَ الرَّقِیۡبَ عَلَیۡہِمۡ اس قسم کی تشبیہات سے یہ نکالنا کہ حضور کی اور حضرت مسیحؑ کی 'توفی' بھی بہمہ وجوہ یکساں اور ہمرنگ ہونی چاہئیے، عربیت سے ناواقفیت کی دلیل ہے مشرکین مکہ ایک درخت (ذات انماط) پر ہتھیار لٹکایا کرتے تھے۔ صحابہ نے عرض کیا یارسول اللہ! ہمارے لئے بھی 'ذات انماط' مقرر کر دیجئے جیسے ان کے یہاں ہے ۔ آپ نے فرمایا ھذا کما قال قوم موسیٰ اجعل لنا اٰلھًا کما لھم اٰلھۃ (یہ تو ایسا ہوا جیسے موسٰیؑ کی قوم نے درخواست کی تھی کہ ہمارے لئے بھی ایسا معبود تجویز کر دو جیسا ان بت پرستوں کا ہے) کیا کوئی مسلمان اس تشبیہ کو سن کر یہ گمان کر سکتا ہے کہ صحابہ نے معاذ اللہ بت پرستی کی درخواست کی تھی؟ اس طرح کی تشبیہات سے نصوص محکمہ اور اجماع امت کے مخالف عقائد پر تمسک کرنا صرف اسی جماعت کا حصہ ہو سکتا ہے جن کی نسبت یہ ارشاد ہوا ِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ زَیۡغٌ فَیَتَّبِعُوۡنَ مَا تَشَابَہَ مِنۡہُ ابۡتِغَآءَ الۡفِتۡنَۃِ وَ ابۡتِغَآءَ تَاۡوِیۡلِہٖ  (آل عمران۔۷)۔


Maine unse uske siwa kuch nahin kaha jiska aapne hukum diya tha, yeh ke Allah ki bandagi karo jo mera Rubb bhi hai aur tumhara Rubb bhi, main usi waqt tak unka nigraan tha jab tak ke main unke darmiyan tha, jab aapne mujhey wapas bula liya to aap unpar nigraan thay aur aap to saari hi cheezon par nigraan hain

— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)


میں نے ان سے وہی بات کہی جس کا تونے مجھے حکم دیا تھا یہ کہ اللہ کی عبادت کرو جو میرا رب ہے اور تمھارا بھی اور میں ان پر گواہ تھا جب تک میں ان میں رہا پھر جب تو نے مجھ کو وفات دے دی تو ان پر تو ہی نگراں تھا اور تو ہر چیز پر گواہ ہے

— Maulana Wahiduddin Khan

[https://quran.com/5/116-117]


Allah will question Jesus about the polytheism done by Christians when they took Jesus and his mother as gods besides the One and Only True God. 

Jesus will come clean saying that he never claimed divinity. He only said what he was commanded to say by God, that is: 'worship Allāh, my Lord and your Lord'. 

Jesus referred to himself as 'son of Adam'. To quote from an earlier post:

Son of Man: The Quran mentions the phrase بَنِي آدَمَ (bani Adam [son/children of Adam/Man]) ten timesAccording to Wikipedia'The expression "the Son of man" occurs 81 times in the Greek text of the four Canonical gospels, and is used only in the sayings of Jesus. The singular Hebrew expression "son of man" (בן–אדם i.e. ben-'adam) also appears in the Hebrew Bible over a hundred times.'




...

Related Post 

No Duality, No Trinity, No Divine Family 

Injeel, Isa عليه السلام and the Ruh-ul-Quds 


...

Last updated on: October 17, 2025


Comments

Popular posts from this blog

Do not give short measure and weight (11:84, 87)

The Warning (11:26)

Shuaib preached: worship Allah (7:85)